مشرقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی ضمانت کے طور پر مضبوط کرنے کے لیےپر عزم ہیں،بشارالاسد
شام اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنائیں گے،شامی صدر

دورہ چین کے موقع پر شام کے صدر بشار الاسد نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک مشرقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی ضمانت کے طور پر مضبوط کرنے کے لیے زیادہ پرعزم ہے۔ اُنہوں نے چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کے دوران شام اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
بشارالاسد نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اندر مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے بنانے کے لیے تجویز کردہ تین اقدامات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوطی سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف چینی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ چین صدر بشارالاسد اوران کے ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے دوران اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کا اعلان کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے تاکہ شام کو تعمیر نو اور استحکام کے قیام میں مدد فراہم کی جا سکے۔
گذشتہ جمعے کو اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے مختلف سطحوں پر ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ قائم کی ہے۔
اس شراکت داری جس کا اعلان اتحادی ملک کے تقریباً دو دہائیوں میں اسد کے پہلے سرکاری دورے کے دوران کیا گیا تھا اس نے عالمی منظر نامے پر بالعموم اور مشرق وسطیٰ میں بالخصوص شام میں اپنے کردار کو بڑھانے کی چینی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
طویل عرصے تک جاری رہنے والی تلخ جنگ کے بعد شام ایک گھمبیر معاشی بحران کا شکار ہے۔ اس خانہ جنگی سے بنیادی ڈھانچے کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا، بعض پورے شہر تباہ ہو گئے، اور لاکھوں پناہ گزین بیرون ملک نقل مکانی پرمجبور ہوئے ہیں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 3 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 24 منٹ قبل






