عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیتےہوئے سماعت 2اکتوبرتک ملتوی کردی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی
سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کا خط سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں موصول ہو گیا،اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت ظاہر کردی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت پیش نہیں کر سکتے۔
سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں چئیرمین پی ٹی آئی کےوکیل شیر افضل مروت پیش ہوئے
وکیل شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت آج بغیر کارروائی ملتوی کردیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سےعدالت پیش کرنے کے دوبارہ احکامات جاری کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ اب اٹک جیل کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت ریاست کی کسٹڈی میں ہیں۔عدالت نے 2 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کا دوبارہ حکم دےدیا ہے اور کیس کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- an hour ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 hours ago






