ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹز میں ملاقات کی، ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامپ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پریزیڈنٹ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں 13 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے قومی ترقی میں کرسچن کمیونٹی کے کردار اور ملکی دفاع، تعلیم وصحت میں خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف نے مسیحی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا اور متحدہ اور ترقی پسند پاکستان کے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مسیحی برادری کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ وفد نے آرمی چیف کے اس اقدام کو سراہا جو پاکستانی اقلیتوں کے لیے قوم کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ فعال حصہ لینے اور ایک مربوط اور روادار معاشرے میں اپنا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایک تحریک ہے

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 2 دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 2 دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 18 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 2 دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 18 گھنٹے قبل








