جی این این سوشل

کھیل

ایشین گیمز میں سکواش کا ایونٹ (کل) سے شروع ہوگا

ایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایشین گیمز میں سکواش کا ایونٹ (کل) سے شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز ایشین گیمز میں سکواش کا ایونٹ (کل) منگل سے شروع ہوگا۔ سکواش ایونٹ میں پاکستان کے 8 کھلاڑی شریک ہوں گے جن میں عاصم خان، ناصر اقبال، نورالعین اعجاز، نور الہدیٰ صادق، سعدیہ گل، فرحان زمان، نور زمان اور مہوش علی شامل ہیں۔ کوچنگ کے فرائض فہیم گل انجام دیں گے۔ ایشین گیمز میں سکواش کے مقابلے 26 ستمبر سے 5 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ پاکستان مینز، ویمنز اور مکسڈ ٹیم مقابلوں میں حصہ لے گا۔

ایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایئر کموڈور عامر نواز نے بتایا کہ قومی ٹیم چین کے شہر ہینگزومیں پہنچ چکی ہے اور کھلاڑی اپنی پریکٹس میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور فیڈریشن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی دہائیوں تک دنیا پر حکمرانی کر رکھی تھی اس کے علاوہ جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے۔

پاکستان

ازبک وزیراعظم ایس سی او کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ازبک وزیراعظم ایس سی او  کے 23 ویں  اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ

ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اویس لغاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا، ازبک وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔

اس سے قبل روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے۔

ایئرپورٹ آمد پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے، اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے،  نواز شریف سے ملاقات  کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی، دوطرفہ دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعور کر لیا ہے، جہاں پر مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاستی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل

مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی  طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم کے مشیر کا بتانا ہے کہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام اسپتال داخل کرایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 

99 سالہ مہاتیر محمد کو پہلے بھی دل کی تکلیف رہی ہے اور ان کی سرجریز بھی ہوچکی ہیں جب کہ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔ 

واضح رہے کہ مہاتیر محمد پہلی مرتبہ 1981 سے 2003 اور پھر 2018 سے 2020 تک  ملائیشیا کے وزیراعظم رہے، انہیں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll