Advertisement

قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے،پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 25th 2023, 10:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پرپی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ آئی سی سی کے سامنےاُٹھایا ہے، پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لئے ویزہ پالیسی بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا ہے،ہم گزشتہ 3سال سے آئی سی سی سے اسی معاملے پر بات کررہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement