دنیا
سعودی عرب اور یونیسیف کے درمیان مشترکہ معاہدے پر دستخط
کیتھرین رسل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پراس معاہدے پر دستخط کیے
ریاض: سعودی عرب نے دنیا بھر میں بچّوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے یونیسیف کے ساتھ مشترکہ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کے ایس ریلیف کے نگران اعلیٰ عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ اور یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پراس معاہدے پر دستخط کیے ۔
معاہدے کے تحت کے ایس ریلیف اور یونیسیف کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، انسانی امداد کی فراہمی اور رضاکارانہ پروگراموں کی حمایت سمیت تجربات کے تبادلے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پرعبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے اس بات پر زور دیا کہ سوعدی عرب یونیسیف کے منصوبوں کے ذریعے کمزور اور پسماندہ طبقے کے بچّوں اور ان کے اہل خانہ تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
کیتھرین رسل نے سعودی عرب کی شراکت داری پر یونیسیف کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ادارے کو دنیا بھر میں ضرورت مند لاکھوں بچّوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ یہ معاہدہ کے ایس ریلیف کے اہداف کے فریم ورک کے تحت آتا ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی کے کام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی انسانی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔
پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے، بھارتی دفتر خارجہ
پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ شیڈول کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔
پاکستان
سابق صدرِ عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور
ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے، درخواست
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔
سابق صدر پاکستان عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں درخواستگزاروں سابق خاتون اول ثمینہ علوی اور اواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ڈینٹل کلینک کو سیل کرنا غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
اس موقع پر اواب علوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے 4 بجے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلینک سیل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہیں کچھ نہیں ملا تو ڈیڑھ دو گھنٹے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے آگئے اور انہوں نے بغیر سوچے سمجھے سیل لگادی۔ ایک ادارے کو کچھ نہیں ملا تو دوسرے کو پکڑا، اسے کچھ نہیں ملا تو تیسرے چوتھے کو پکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، اگر کوئی نوٹس ملتا تو ہم جواب دیتے۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر راہداری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور جلسے اور راولپنڈی احتجاج کے بعد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں دائر راہداری ضمانت کی درخواست میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہوں۔ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوسکے۔
درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے روانہ ہوں گے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا چوہدری پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
ڈی چوک ہماری منزل ہے، ہر صورت وہاں پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں دو دھماکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے آئینی ترمیمی بل کو موخر کرنے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
قومی سلامتی کےلئے دشمن کے خلاف جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے، شمالی کوریا