- Home
- News
جمی مرے اور مائیکل وینس اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
مقابلوں کا سلسلہ چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری ہیں
زوہائی: برطانوی ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔
فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں امریکا کے سباسٹین کورڈا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل میکنزی لو میکڈونلڈ پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دی ۔ اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر زوہائی میں جاری ہیں۔
برطانوی ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کے سباسٹین کورڈا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل میکنزی لو میکڈونلڈ پر مشتمل امریکی جوڑی کو3-6، 7-6(7-4) اور 2-10 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکا کے ناتھانیئل لیمنس اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جیکسن ودرو پر مشتمل امریکی جوڑی سے ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
صدر مملکت و وزیر اعظم کا جمی کارٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر
- ایک گھنٹہ قبل