افغانستان میں خفیہ کیمروں کا نیٹ ورک بچھانے کے لیے طالبان کی چینی کمپنی ہواوے سے بات چیت
طالبان انتظامیہ کی توجہ سیکورٹی کی بحالی اور داعش کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کیا


کابل: طالبان حکومت 2021میں افغانستان سے انخلاء سے قبل امریکیوں کے تیار کردہ ایک منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئےملک کے کئی شہروں میں نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کا نیٹ ورک بنارہے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان عبدالمتین قانی نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ حکام دارالحکومت کابل میں نگرانی کے پیش نظر ہزاروں کیمروں کو پور اکر نے کی کوشش کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ طالبان انتظامیہ کی توجہ سیکورٹی کی بحالی اور داعش کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کیا، جس نے افغان شہروں میں کئی بڑے حملوں کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکمرانوں نے ممکنہ تعاون بارے چینی ٹیلی کام سازوسامان بنانے والی کمپنی ہواوے سے بھی مشورہ کیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ سیکورٹی کے پیش نظر کابل میں خفیہ کیمروں کی بڑی تعداد لگائی جا چکی ہے۔تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ہواوے کے ساتھ بات چیت معمول کے مطابق تھی اور اگست میں ہونےوالی بات چیت کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوگئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیمروں کی وسیع پیمانے پر تنصیب میں کابل اور ملک کے دیگرحساس مقامات پر کی جائے گی اور اس پر مکمل عمل درآمد میں چار سال لگیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس وقت سکیورٹی ماہرین کے ذریعے کابل کے لیے سکیورٹی نقشہ تیار کرنے پر کام جاری ہے اور اس میں کافی وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی دو نقشے موجود ہیں جن میں سے ایک امریکا نے پچھلی حکومت کے لیے تیار کیا تھا اور دوسرا ترکیہ نے تیار کیا تھا تاہم طالبان عہدیدار نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ ترکیہ کا نقشہ کب تیار کیا گیا تھا۔

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 13 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 13 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 12 گھنٹے قبل

اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، وزیر دفاع
- 37 منٹ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 13 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر موجود ہے
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں لگا سکتے ہیں، یورپی یونین
- ایک گھنٹہ قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 13 گھنٹے قبل

پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے،طورخم بارڈر جلد آمدورفت کیلئے کھلنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل