دنیا
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
نینویٰ کے ڈپٹی گورنر حسن العلق نے میڈیا کو بتایا کہ 113 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے
![عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی](/media/80999/conversions/Untitled-ص-1280x720.jpg)
نینویٰ: عراق کے صوبہ نینویٰ کے ضلع ہمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے جس کے نتیجے میں شہری دفاع نے بدھ کی صبح زندہ بچ جانے والوں کے لیے عمارت کے جلے ہوئے ڈھانچے کی تلاش شروع کر دی۔
نینویٰ کے ڈپٹی گورنر حسن العلق نے رائٹرز کو بتایا کہ 113 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، سرکاری میڈیا نے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 100 بتائی ہے اور 150 افراد زخمی ہیں۔
سرکاری میڈیا کے مطابق، مقامی شہری دفاع نے بتایا کہ جشن کے دوران آتش بازی کے بعد آتش بازی کے بعد شمال مشرقی علاقے میں ایک بڑے ایونٹ ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ "ہم نے آگ کو دھڑکتے ہوئے، ہال سے باہر آتے دیکھا، آگ بجھانے والے عملے عمارت کے جلے ہوئے ملبے پر چڑھ دوڑ رہے ہیں۔
سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ عمارت انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنی تھی، جس نے اس کے تیزی سے گرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
سرکاری بیانات کے مطابق، وفاقی عراقی حکام اور عراق کے نیم خودمختار کردستان کے علاقے کی طرف سے ایمبولینسز اور طبی عملے کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت میں رات 10:45 بجے کے قریب آگ لگی۔ مقامی وقت کے مطابق اور واقعہ کے وقت سینکڑوں لوگ وہاں موجود تھے۔
پاکستان
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ
قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے
![الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ](/media/120436/conversions/191529132665131-1280x720.jpg)
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں کے معاملے پر اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر اسپیکر کے خط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکرکے خط کا جائزہ لیا گیا جب کہ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو خط کے مندرجات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے خط پر فوری عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کے خط کا جواب بھی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسپیکرز کے خطوط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے، الیکشن کمیشن فوری طور پر اسپیکر کے خط پر سیٹیں الاٹ نہیں کرسکتا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
![پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ](/media/120434/conversions/144-Imposed-1280x720.jpg)
محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا اطلاق آج سے آئندہ 2 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ،پابندی کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تجارت
بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی، گوہر اعجاز
وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے
![بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی، گوہر اعجاز](/media/120432/conversions/download-(1)-1280x720.jpg)
سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ 40 خاندانوں کے 107 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔
وفاقی کابینہ نے پہلے 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان آئی پی پیز نے کئی سالوں تک بمشکل کوئی بجلی پیدا کیے بغیر سالانہ 100 ارب روپے وصول کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی صارفین ان آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کرتے رہے ہیں، آئی پی پیز کی ٹاسک فورس ملکی معاشی و سماجی بقا کیلئے کوششیں کر رہی ہے، آئی پی پیز کے معاہدوں کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کرنا ہی مقصد ہے، بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئینی ترامیم،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دیدی
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی