دنیا
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
ٹرمپ اور ان کے کاروباری ساتھیوں کے خلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے

امریکی عدالت کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دے دیا۔
جج آرتھر اینگوران نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ اوران کی کمپنی نے اپنے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی تھی۔
امریکی جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت نہیں کر سکے کہ ان کی ایک پراپرٹی کا خواہش مند خریدار سعودی عرب میں موجود ہے۔
عدالت میں جن پراپرٹیز کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ان میں مار اے لاگو، پارک ایونیو پر واقع عمارت، ٹرمپ ٹاور میں پینٹ ہاؤس اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں ایک اسٹیٹ شامل ہے۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیشیا جیمز نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا تا کہ وہ بہتر بزنس ڈیل کر سکیں جبکہ ٹرمپ کے وکلا کا دعوی تھا کہ سابق صدر نے اثاثوں کی قیمت درست بتائی تھی اور یہ وہ مالیت ہے جو ٹرمپ نے بطور وژنری رئیل اسٹیٹ ڈیولپر سمجھی تھی۔
عدالت نے مقدمہ قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی تھی، سابق صدر ٹرمپ اور ان کے کاروباری ساتھیوں کے خلاف کیس پیر سے عدالت میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان
میاں محمد نواز شریف دسمبر کے آخری ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے
نوازشریف سیٹ ایڈجسٹمنت سے لے کر اہم معاملات پر گفتگو کریں گے

لاہور : قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف دسمبر کے تیسرے ہفتے میں کراچی کا دورہ کریں گے ۔
قائد مسلم لیگ کا یہ دورہ 2 روز پر مشتمل ہو گا ، میاں محمد نواز شریف کراچی میں ایم کیو ایم ، جی ڈی اے ، جے یو آئی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
نوازشریف سیٹ ایڈجسٹمنت سے لے کر اہم معاملات پر گفتگو کریں گے ، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نواز شریف کو سندھ کے حلقوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔
پاکستان
ایف بی آر نے ریٹیلرز کیلئے نئے سیلز ٹیکس کے قوائد و ضوابط جاری کر دیے
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کا دائرہ کار ٹیئرون ریٹیلرز سے بڑھا کر سب پر لاگو کردیا اور سیلز ٹیکس ایکٹ 2006 کے قواعد میں ترمیم کردی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیلرز کو سیلز ٹیکس ادائیگی کا لائسنس جاری کیا جائے گا، لائسنس کے حصول کیلئے درکار معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازم ہوں گیں، ایف بی آر اس ضمن میں لائسنسنگ کمیٹی قائم کرے گا، لائسنسنگ کمیٹی کمپنیوں کو لائسنس کا اجراء کرے گی، کمیٹی دستیاب معلومات کے مطابق لائسنس جاری یا منسوخ کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔
پاکستان
کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیر اعظم
کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ضلعی انتظامیہ کو کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ملک میں یوریا کھاد کی طلب و رسد اور قیمت پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا،جلاس کو ملک میں یوریا کھاد کی حالیہ پیداوار، طلب اور کسانوں کو فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں یوریا کی پیداواراور سٹاک گندم کی حالیہ فصل کے لیے کافی ہے جبکہ بفر اسٹاک کے لیے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جا رہی ہے جس کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو حکومتی رعایتی قیمتوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کی کابینہ میں سمریاں جلد منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ضلعی انتظامیہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کرے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کسانوں کا استحصال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، یوریا کھاد پر حکومتی سبسڈی کسانوں، جو اس کے صحیح مستحق ہیں تک پہنچائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر یوریا کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پر پیش کیا جائے، وزارت صنعت اور وزارت غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو یوریا کھاد کی پیداوار اور رسد کے اعدادوشمار فراہم کرکے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے کارروائیوں میں معاونت یقینی بنائے، صوبائی سرحدوں پر کھاد کی نقل وحمل کی نگرانی کی جائے اور وہ کھاد جو صوبائی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے ہو، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوریا کھاد پر سبسڈی کا بوجھ تمام صوبے اپنی اپنی کھپت کے تناسب سے اٹھائیں، فصل کی بوائی کے دوران یوریا کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبوں اور متعلقہ صنعت سے مشاورت سے ایک جامع فریم ورک مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
نگراں وزیر اعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو کھاد کی رعایتی قیمت پر فراہمی یقینی بنا کر رپورٹ کل تک پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
ٹیکنالوجی 17 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ