دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار900 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک ہے
اسلام آباد: واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو واپڈا ترجمان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 72ہزارکیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک ہے،
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار900 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 4ہزار کیوسک ہے اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 700کیوسک ہے۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 100 اوراخراج ایک لاکھ 19 ہزار100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار 600 اوراخراج ایک لاکھ 20 ہزارکیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 800 اوراخراج ایک لاکھ 3 ہزار500 کیوسک، گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 200 اوراخراج 1 لاکھ 4 ہزار600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 100 اوراخراج 48 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار900 اوراخراج800 کیوسک ہے۔
ہیڈتریموں میں پانی کی آمد 23ہزار 900 اوراخراج 11 ہزار300کیوسک ، ہیڈپنجند میں پانی کی آمد 40 ہزار 700 اوراخراج 23 ہزار500 کیوسک ہے ۔ ترجمان کے مطابق تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 55 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ 63 لاکھ 22ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 53 ہزار ایکڑفٹ ہے اور تربیلا ،منگلااورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 19 لاکھ 91ہزارایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام اور دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہائو پر مشتمل ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل