دنیا
کینیڈا، وزیرخارجہ کا نازی فوجی کی تعریف کرنے پر دارالعوام کےسپیکر سےمستعفی ہونے کا مطالبہ
سپیکر کو ایوان کے ارکان کی بات سننی چاہیے اور مستعفی ہوجانا چاہیے، میلانیا جولی

اوٹاوا: کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے پارلیمان میں ایک سابق نازی فوجی کی کھلے عام تعریف کرنے پر ایوان زیریں دارالعوام کے سپیکر انتھونی روٹا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کےمطابق انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ دارالعوام اور کینیڈا کے عوام کے لیے شرمندگی کا باعث تھا اور میرے خیال میں سپیکر کو ایوان کے ارکان کی بات سننی چاہیے اور مستعفی ہوجانا چاہیے۔
وہ لبرل کابینہ کی پہلی رکن ہیں جنھوں نےسپیکر سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سپیکر انتھونی روٹا نے ذاتی طور پر معافی مانگی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایوان کے وقار کو کیسے یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے سپیکر انتھونی روٹا نے دو رز قبل اس واقعہ پر ایوان میں معافی مانگی تھی لیکن انھوں نے استعفی دینے کے بڑھتے ہوئے مطالبے کی مخالفت کی تھی۔
دنیا
امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

سیئول: امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
شنہوا نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی اور مقامی نشریاتی ادارے وائی ٹی این کے حوالے سے بتایا کہ یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران دارالحکومت سیئول سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب میں گنسن کے کنسان ایئر بیس کے قریب صبح کے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اسلام آباد: واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار400 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج7 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج26 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1486.14 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.526 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1166.80 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.513 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ ہوا ہے۔
دنیا
سعودی عرب کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں مزید 733 بارودی سرنگیں صاف کیں
حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں

ریاض: سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن میں دسمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 733 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے چار اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 110 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ، ایک دھماکہ خیز ڈیوائس اور 618 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز صاف کیں۔ ٹیموں نے یمن کے گورنریٹ عدن، الحدیدہ، مارب، شبوہ اور تعز میں بھی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے کارروائیاں کیں۔2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 24 ہزار527 بارودی سرنگوں کو تلف کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 12 لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے میں 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے توسیع کی گئی تھی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز کر دیا گیا
-
تفریح 3 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
دنیا 2 دن پہلے
سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کردہ قرارداد ویٹو کر دی