تجارت

انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ایک روپے کی کمی کے بعد ڈالر 288.80 روپے پر بند ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 27th 2023, 12:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: حکومتی اقدامات کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج (بدھ) کو بھی کاروبار کے آغاز پر پاکستانی انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے کی کمی کے بعد 288.80 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز (منگل) انٹربینک ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر 289.80 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی ہوا جو بعد میں مثبت ہوگیا، ہنڈریڈ انڈیکس 71 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 349 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 46 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا۔