تجارت
سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح
سعودی عرب کے لیے شاندار الیکٹرک گاڑیاں تیار اور دیگر مارکیٹوں میں بھی برآمد کرے گا

ریاض: امریکا کے پرتعیش سپورٹس کاریں بنانے والے گروپ لوسیڈ کے سعودی عرب میں پہلے کار ساز پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق برقی کارساز لوسیڈ گروپ نےسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں کاریں تیار کرنے کے پہلے پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ لوسیڈ گروپ ،لوسیڈ ایئر کے ساتھ اس وقت لگژری الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور تجربے کے نئے معیار قائم کررہا ہے۔
اور اس نے 2023ء میں عالمی لگژری کار ایوارڈ جیتا ۔لوسیڈ گروپ کے مطابق اس کے دوسرے ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ (اے ایم پی-2) اور پہلے بین الاقوامی پلانٹ کی حیثیت سے یہ سعودی عرب کے لیے شاندار الیکٹرک گاڑیاں تیار اور دیگر مارکیٹوں میں بھی برآمد کرے گا۔
کھیل
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اسی روز دوسرے میچ میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔
پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آئی سی سی اکیڈمی ، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے ، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ نیپال اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔
پاکستان
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی نا ہو نے پر اقوام متحدہ پر اظہار تشویش
ترجمان دفتر خارجہ زہر ہ بلوچ نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی سلامتی کونسل کی بے بسی اور بے عملی تشویشناک ہے

پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرانے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ناکامی پر ایک بار پھر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ انسانی المیہ جنم لے چکا ہے اور اس صورتحال میں بھی سلامتی کونسل کی بے بسی اور بے عملی تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی طرف سے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل ننانوے کے اطلاق اور غزہ میں سنگین انسانی بحران سے خبردار کرنے کے باوجود کونسل عالمی امن و سلامتی قائم رکھنے کیلئے اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اب راہِ عمل اختیار کرے اور اس غیر انسانی جنگ اور غزہ کے لوگوں کی نسل کشی بند کرائے۔
ترجمان نے کہا کہ محصور غزہ کے لوگوں کو دی جانے والی یہ اجتماعی سزا قطعی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت سے معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور یہ تنازعہ مزید پھیل کر انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ترجمان نے غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرانے کیلئے وہاں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے پاکستان کی اپیل کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنی وحشیانہ بمباری اور حملے بند کرے اور غزہ کا غیر انسانی محاصرہ ختم کرے۔
دنیا
اقوام متحدہ کے سربراہ کا آرمینیا-آذربائیجان معاہدے کا خیرمقدم
دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے میڈیا کوبتایا کہ سیکرٹری جنرل آرمینیا اور آذربائیجان کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں اعتماد سازی کے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ باہمی اعتماد کو آگے بڑھانے اور طویل مدتی امن کو اپنی آبادیوں اور خطے کے فائدے کے لیے اس معاہدے پر قائم کریں۔دریں اثنا آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہ وہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے ذریعے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ان کی پہلی براہ راست بات چیت کے بعد کوئی ثالث شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباخ پر 1988 سے تنازعات کا شکار ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان چاہے تو فلسطین میں جنگ بندی ہو سکتی ہے ،اسماعیل ہانیہ
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی سینیٹ میں بائیڈن انتظامیہ کی درخواست مسترد
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کردیا
-
کھیل ایک دن پہلے
سابق مسٹر یونیورس اور 'ڈائناسور' کے نام سے مشہور شان ڈیوس چل بسے
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی