پہلا میچ آسٹن ولا اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا


لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں 30 ستمبر کو مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹن ولا اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں آرسنل اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں وائٹیلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی،
تیسرا میچ لوٹن ٹاؤن اور ایورٹن کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور برنلے کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔
چھٹا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹد اور شیفیلڈ یونائیٹڈکی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گااور ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 30 ستمبر کا آٹھواں اور آخری میچ ٹوٹنہم ہاٹ اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر تاحال 18پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 18 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 18 گھنٹے قبل



