- Home
- News
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے بعد کئی سیاستدانوں کے خلاف بند مقدمات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں
اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں دونوں سیاستدانوں کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال نے اپنے دور اقتدار کے آخری روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 9 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ نیب کی 10 ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف مقدمات دوبارہ کھول دیے گئے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں سیاستدانوں کے تمام مقدمات بحال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مقدمات نیب اور احتساب عدالتوں میں ری شیڈول کیے جائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے بعد کئی سیاستدانوں کے خلاف بند مقدمات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بحال کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت سے منتقل کردیا گیا تھا اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس بھی واپس کردیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی مقدمات بحال ہوں گے۔
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 20 منٹ قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- ایک گھنٹہ قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 31 منٹ قبل
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 16 منٹ قبل