- Home
- News
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کا آغاز ہوگیا
اعتراضات کو تجاویز پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک کئے جائیں گے
اسلام آباد: ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی اشاعت کےبعد ان پر اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کا آغاز ہوگیا ہے جو 26اکتوبر تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اعتراضات کو تجاویز پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک کئے جائیں گے جس میں فریقین کا موقف سنا جائے گا۔ اعتراضات یا تجاویز جمع کروانے کے لئے لازم ہے کہ یہ اعتراضات جمع کرانے والا فرد متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو۔
یہ اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کرائے جا سکیں گے۔ ان اعتراضات کے ساتھ نقشہ جات کی 8 کاپیاں الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گی۔ متعلقہ ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے قیمت کی ادائیگی کر کے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کوریئر ، ڈاک یا فیکس کے ذریعے تجاویز یا اعتراضات زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔یہ اعتراضات انتخابی قانون 2017 کی شق 12 کے تحت جمع کرائے جا سکیں گے۔
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 41 منٹ قبل
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 2 منٹ قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 17 منٹ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 6 منٹ قبل