تجارت

ٹویوٹا نےپاکستان میں پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا

ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ  میں کمی کے باعث بہت سے  مسائل پیش آ رہے  ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 28 2023، 6:28 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹویوٹا  نےپاکستان میں  پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا

اسلام آباد: انڈس موٹرز نے ٹویوٹا کاروں کا پروڈکشن پلانٹ 28 ستمبر سے 9 اکتوبر جمعرات تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا  ہے۔

 

ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 28 ستمبر کو ایک مراسلے  میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پراپنے پلانٹ کے بند کرنے  سے آگاہ کیا۔

انڈس موٹرز کے مراسلے کے الفاظ کے مطابق  خام مال کے موجودہ بحران کی وجہ سے پلانٹ کو 12 دنوں کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر عارضی شٹ ڈاؤن شیڈول تبدیل ہوتا ہے تو کارپوریشن صارفین کواس سے متعلق آگاہ کرے گی۔

ٹویوٹا کمپنی نے بتایا کہ خام مال کی درآمد اور نئی کاروں کی مارکیٹ  میں کمی کے باعث بہت سے  مسائل پیش آ رہے  ہیں۔

 

ان مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلل کے باعث  کمپنی کی انوینٹری کی سطح پیداوار کی حمایت کے لیے ناکافی تھی۔

 انہی وجوہات کی وجہ سے 26 جون سے 27 جون تک پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ۔