صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 12ربیع الاول 1445ھ/2023 کے موقع پر قوم کے نام پیغام
میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نبی اکرم ﷺ کی زندگی وسیرت اور اس میں موجود تعلیمات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو قائم کریں اور ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ہر فرد کی عزت اور حقوق محفوظ ہوں۔ 12ربیع الاول، عید میلاد النبی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ میں میلادالنبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
آپﷺ کی بدولت انسانیت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہدایت کے انعام اور رحمت سے سرفراز ہوئی ۔حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپﷺ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی اطاعت ، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفت ومحبت کی مجسم تصویر ہے۔ آپؐ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں اور انسانیت کیلئے رہنمائی کا ایک لازوال ذریعہ ہیں۔ آپؐ کی تعلیمات دور ِحاضر سمیت رہتی دنیا تک درپیش بے شمار چیلنجز کا حل پیش کرتی ہیں۔
رسول اللہ ﷺ کی سیرت ِطیبہ میں ہمیں نہ صرف ایمانیات وعبادات بلکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ایک کامل نمونہ ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، سماجی انصاف، حقوق العباد، صنفی مساوات، اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپؐ کی ہدایات اسلام کے پیغام کی جامعیت اور عالمگیریت کی آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور مذہبی تنوع کا حامل ملک ہے ۔ یہاں اسلام کے علاوہ دیگر ادیان اور مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیں۔

روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

یوم عاشورہ کے موقع پر پشاور میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- 40 منٹ قبل

8 محرم الحرام، پنجاب بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز، آندھی اور طوفان کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

شہر قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کیلئے مارکیٹس اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب24 گھنٹوں میں آ جائے گا،صدر ٹرمپ
- 29 منٹ قبل

کراچی :لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ،ملبے سے 4 لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچوں سمیت ایک خاتون زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
- ایک منٹ قبل

صدر ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل