لاہور : لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے پر سماعت کی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولی گرافک سمیت 3 ٹیسٹ کروالئے ہیں، جاوید لطیف کے دوسرے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپس دیکھنے ہیں، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جاوید لطیف کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
اس ضمن میں جاوید لطیف نے کہا پولیس کو جتنا جسمانی ریمانڈ دینا ہےدے دیا جائے لیکن اپنا وکیل عدالت میں پیش نہیں کروں گا اور ایف آئی آر درج کرانے والے تمام افراد کے نام لوں گا، لیگی رہنما جاوید لطیف نے خود دلائل دیئے اور کہا اگر میں بھی ملک کے نقصان پر خاموش رہتا تو سب خوش ہوجاتے، میرے وکلا نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، عدالت جتنا چاہے ریمانڈ دے دے، مجھے ساری زندگی بھی پولیس کے حوالے کر دیں لیکن میری آواز تو بند نہ کرائیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے جاوید لطیف کو مزید 2 پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ 27 اپریل کو سیشن کورٹ لاہور نے متنازع بیان کےمعاملے پر مسلم لیگ ن رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا تھا ۔
یاد رہے جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹاون شپ میں ریاست مخالف بیان بازی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا۔ درخواست میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ جاوید لطیف نے بیان دے کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی، میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔ مقدمے میں 120، 120 بی، 153، 153 اے، 500 اور505 ون بی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 19 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 19 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 17 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 21 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 14 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 16 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago





