جی این این سوشل

جرم

فیصل آباد میں گھریلو تنازعہ پر خاتون قتل

فیصل آباد:تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے اپنے بھائی کے ہمراہ بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل آباد میں گھریلو تنازعہ پر خاتون قتل
فیصل آباد میں گھریلو تنازعہ پر خاتون قتل

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےتھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے اپنے بھائی کے ہمراہ بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق گھریلو تنازعہ پر خاتون کے قتل  کاواقعہ چک نمبر 459 گ ب بھولی دی جھوک میں پیش آیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی،مقتولہ عشرت بی بی 5 بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم فلک شیر اور ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔

علاقائی

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ

جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی  نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔

 سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll