تجارت
ایف بی آرنے ہدف سے زیادہ ٹیکس کیسز نمٹا دیے
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہدف سے زیادہ ٹیکس کیسز نمٹا دیے۔
ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق جولائی سے دسمبر کمشنرز ان لینڈ ریونیو اپیلز نے مقررہ ہدف سے ساڑھے نو ہزار سے زائد اپیلوں کو نمٹایا،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 7818 ٹیکس کیسز نمٹانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایپیلیٹ ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر التوء کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کیے گئے، ٹیکس مقدمات کی سماعت کیلئے سندھ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے خصوصی بینچز تشکیل دیئے ہیں،دسمبر 2020 تک ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ نے 81.7 ارب روپے کے 934 ٹیکس کیسز نمٹائے جبکہ ایپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو نے اسی عرصہ میں 168.5 ارب روپے کے 1240 کیسز نمٹائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے اے ڈی آر سی (متبادل تنازعات کی کمیٹیاں) کا نظام تشکیل دیا گیا ہےجس کے تحت ٹیکس گزارنامزد کمیٹیوں کے ذریعے اپنے زیر التوء کیسز کو قلیل وقت میں حل کرواسکتے ہیں، ٹیکس گزاروں کی درخواست پر 18 کمیٹیوں نے کیسز کو نمٹانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور فنانس ایکٹ 2020 کے تحت ٹیکس گزار اپیل کے فورم سے کیس واپس لئے بغیر اے ڈی آرسی کے ذریعے کیس حل کروانے کے لئے درخواست دے سکتا ہے،اے ڈی آر سی کے ممبران میں متعلقہ چیف کمشنر، معزز جج، چارٹرڈ اکاونٹینٹس اور کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر نے مزید کہا کہ کمیٹی کو ہارڈشپ کیسز میں ریکوری کو روکنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے،کمیٹی ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے درخواستوں کو 120 دنوں میں نمٹانے کی ذمہ دار ہو گی۔
دنیا
جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی
جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا
وائٹ واش سے بچنے کے لیے شاہینوں نے کمر کس لی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
میچ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ سڈنی سے ہوبارٹ پہنچ گیا، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔
تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ شکست کا سبب بنی۔
سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں جیت پاکستان کی ہوگی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میں حارث رؤف نے اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں جبکہ شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
علاقائی
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا
اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ