Advertisement

پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد ائیرپورٹ پر جیٹ ٹریفک 30 فیصد اضافہ

اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 30th 2023, 5:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بھارت مقابلہ، احمد آباد ائیرپورٹ پر جیٹ ٹریفک 30 فیصد اضافہ

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے باعث احمد آباد ائیرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد ہوگیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ائیر کرافٹس کی احمد آباد ائیر پر آمدورفت متوقع ہے۔

اہم سیاستدان بزنس ٹائیکون شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان میچز کے لیے احمد آباد آئیں گی، معروف شخصیات چارٹرڈ ائیر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔

احمد آباد ائیرپورٹ پر 43 ائیر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے اور گجرات میں 2022 کے انتخابات کے دوران ایک روز میں احمد آباد ائیرپورٹ نے 79 چارٹرڈ ائیر کرافٹس کو سنبھالا تھا جبکہ احمد آباد ائیرپورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس شیڈولڈ ہیں۔

Advertisement