انکم ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کا نظام احسن اندازمیں کام کررہاہے، ترجمان ایف بی آر
ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے


اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے آن لائن جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کا نظام احسن اندازمیں کام کررہاہے، ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ہفتہ کویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ایف بی آر کو لکھے گئے مکتوب میں کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے جو بعض مسائل اٹھائے وہ یا تو ٹیکس سال 2023 کے ریٹرن فائل کرنے سے متعلق نہیں یا انہیں پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر نے کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن سمیت ٹیکس دہندگان اور ان کے نمائندوں کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے برق رفتاری سے کام کیا اوراس حقیقت کا اعتراف پاکستان ٹیکس بار اورکراچی ٹیکس بار نے ایف بی آرکے ساتھ اپنے مختلف خط و کتابت میں تحریری طور پر بھی کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سال اب تک کسی کی طرف سے سسٹم کی سست روی یا سسٹم کی خرابی سے متعلق کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا جو آئرس نظام پر ریٹرن فائل کرنے کی ہموار کام کی عکاسی کررہاہے۔ ترجمان نے کہاکہ کراچی ٹیکس بارایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل اور ان کے حل کی تفصیلات بھی ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 21 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 19 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago






.jpg&w=3840&q=75)