غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں یہودی آبادکار نے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی ہے۔اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں یہودی آبادکار نے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی ہے۔اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
فلسطینی مسلمانوں کیخلاف صیہونی فورسز نے تازہ کاروائی کی ہے۔ مسجداقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں صیہونی فورسز کا کریک ڈاؤن،زخمی فلسطینیوں کی تعداد305تک پہنچ گئی ہے، 228 زخمیوں کو تین مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کارروائی میں سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب مفتی اعظم محمد حسین کا کہنا ہے کہ مسجداقصیٰ کی حفاظت مسلم دنیاکا فرض ہے۔
چند دن قبل اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کو عبادات سے روکا گیا تھا، جس پر احاطہ میدان جنگ میں بدل گیا اور جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔ جس پر فلسطینی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور بوتلیں پھینک کر جوابی کارروائی کی تھی۔
ماحول میں بد مزگی پھیلی تھی جب رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں شدید فائرنگ اور شیلنگ کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا اور مسجد میں داخل ہو گئے اور نماز ادا کی تھی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 16 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago






