جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے ، افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

افغان میڈیا کے مطابق افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب نے آرمی چیف کا استقبال کیا . اس سے قبل آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال، افغان امن عمل کی حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دفاع کے شعبے میں پاک، برطانیہ تعلقات کے فروغ کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے پرنس فلپ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک نہایت قابل احترام دوست سے محروم ہو گئی ہے۔

پاکستان

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وکلاء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔

سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔

جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلاء کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلاء کو گرفتار بھی کیا، وکلاء نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں  ایس ایچ او اختر زخمی ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے۔

پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا رستہ بند کر دیا۔ خیال رہے کہ وکلا سول عدالتوں کی تقسیم اوردہشتگری کےمقدمات کےخلاف حالیہ چند روز سے احتجاج کررہےہیں۔

وکلاء مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محکمہ زراعت نے کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کرد یا

کاشتکاروں کو ڈرل سے قطاروں میں کاشتہ کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15روز جبکہ پٹڑ یوں پر کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھنے کابھی مشورہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ زراعت نے کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کرد یا

محکمہ زراعت نے زیادہ کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کر د یا ہے اور کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کپاس کی کاشت کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کر لیں تاکہ بمپر کراپ کا حصول ممکن ہو سکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ کاشتکار گندم کے مڈھوں کو زمین میں دفن کرنے کیلئے ڈسک ہیرو چلائیں تاکہ زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکے جبکہ پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لیولر کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار صحت مند بیج کے اگاؤ کیلئے منظور شدہ اقسام اور بلحاظ علاقہ تصدیق شدہ بیج کاشت کریں اور کاشت سے قبل کپاس کے بیج کا بر اتار لیں جس سے بیج کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور پودا بہت سی بیج میں موجود بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ زمین سے بیج سے پیدا کردہ بیماریوں سے بچا جا سکے جس کیلئے امیڈاکلورپرڈ 70WSبحساب 5گرام فی کلوگرام بیج یا تھایا میتھوگزام 70WSبحساب 3گرام فی کلوگرام بیج اور سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح نوزائیدہ پودے کیڑوں اور بیماریوں سے 25دن تک محفوظ ہو جائیں گے نیز پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے کھیلیوں پر کاشت کی جائے اور اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں پودے کا پودے سے فاصلہ 9انچ تک رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ مئی کے مہینے میں پودوں کی فی ایکڑ تعداد 23 سے 35ہزار تک ہو۔

انہوں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں کو ڈرل سے قطاروں میں کاشتہ کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15روز جبکہ پٹڑ یوں پر کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھنے کابھی مشورہ دیا اورکاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چوہدری  نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔

بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں، بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق پائیدار امن سے جڑا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll