بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کا مطلب ہے کہ پانی، خوراک اور بجلی منقطع نہ کی جائے، یورپی یونین


یورپی یونین نے حماس کی طرف سے اسرائیل کےخلاف کی گئی فوجی کارروائی کے بعد تل ابیب کی جانب سے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے حماس کی کارروائی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر سخت ناکہ بندی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے یورپی یونین کے اکثر ممالک فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنےکے خلاف ہیں۔
بوریل نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہنگامی مشاورت کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کا مطلب ہے کہ پانی، خوراک اور بجلی منقطع نہ کی جائے۔ ہم اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہیں جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کو پانی،بجلی اور خوراک بھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن یہ بین الاقوامی قانون اور انسانی قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ کچھ فیصلے اس بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین کے اجلاس میں غزہ پر بمباری سے فرار ہونے والے لوگوں کے گذرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے قیام پر زور دیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے لیے اس کی مالی امداد کے مستقبل کے حوالے سے برسلز سے ملے جلے اشاروں کے بعد بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کی بھاری اکثریت نے امدادی رقم معطل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ تمام فلسطینی لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔ تمام فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا ناانصافی ہو گی۔ یہ ہمارے مفاد اور امن کے مفاد کے خلاف ہو گی۔
بوریل نے وضاحت کی کہہمیں دو ریاستی فارمولے کے تحت قابل عمل اصول کی بنیاد پر ایک معاہدہ کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں کوئی دوسرا حل معلوم نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- ایک دن قبل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 27 منٹ قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 21 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- ایک دن قبل

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک
- 20 منٹ قبل

سلام آباد بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
- 16 منٹ قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- ایک دن قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 21 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 17 گھنٹے قبل





