غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بند اور فلسطین کی 1967سے پہلے کی حیثیت بحال کی جائے،مرتضی سولنگی
مرتضی سولنگی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور فلسطین کی 1967 سے پہلے کی حیثیت بحال کی جائے


نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگراں وفاقی کابینہ نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری طور پر بند کی جائے، مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور فلسطین کی 1967 سے پہلے کی حیثیت بحال کی جائے، پی او آر کارڈز رکھنے والے افغان پناہ گزینوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے سہیل ناصر کو بطور ڈپٹی چیئرمین نیب اور سید احتشام قادر شاہ کو بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی تعینات کرنے کی منظوری دی، کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزری کنسورشیم کی خدمات لینے کی بھی منظوری دی۔
بدھ کو یہاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیرائو کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال، خوراک اور پانی کی شدید قلت جیسے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے سات دہائیوں پر محیط ناجائز قبضے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکی جائے اور ناجائز محاصرے کو ختم کر کے متاثرین تک بین الاقوامی امداد کو پہنچنے دیا جائے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے حکومت پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کر کے ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی سرحدیں 1967 میں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے پہلے کے مطابق ہوں اور اس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔
انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزراء صرف ضروری نوعیت کے غیر ملکی دورے کریں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین طے شدہ حوالگی کے معاہدے کے تحت فراڈ کیس میں مطلوب پاکستانی شہری ملزم شہزاد احمد ولد ولی محمد قریشی کی حوالگی کی منظوری دی، اسی طرح کویت اور پاکستان کے مابین طے شدہ حوالگی کے معاہدے کے تحت مطلوب پاکستانی شہری ارشد علی ولد مظہر علی کی حوالگی کی بھی منظوری دی۔ ایک سوال کے جواب میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ غزہ کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں کا حصہ ہوگا۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 5 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل





