مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں رمضان المبارک کےدوران بھی بھارتی فوج کاتشدداورجارحیت جاری ہے اور ضلع اسلام آباد میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ویلو میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور محاصرےکی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، کئی دہائیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔
5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 8 hours ago
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 8 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
- 12 hours ago
190ملین پاؤنڈ حکومت اورعوام کا پیسہ تھا،فیصلہ حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف
- 11 hours ago
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوںمیں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
- 12 hours ago
منگیتر کی خوشی کیلئےپنجرےمیں جانےوالےشخص کوشیرکھا گئے
- 8 hours ago
کراچی:سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹرسائیکل جل کر راکھ
- 13 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اگربانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی، حامد رضا
- 12 hours ago
لاس اینجلس میں تا حال آگ پرقابونہ پایا جا سکا،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی
- 9 hours ago
چیمپئینز ٹرافی :پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کےلیے نام جمع کروادیے،فخر زمان کی واپسی
- 14 hours ago
امریکا صرف جمہوریت کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، حافط نعیم الرحمن
- 8 hours ago
190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو یقینن سزا ملے گی ،فیصل واوڈا
- 9 hours ago