اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، فلسطین اور مسجد الاقصیٰ پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح مؤقف اپنایا ہے اور وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے اپنا واضح مؤقف بیان کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس پر اتفاق رائے درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'شیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو فی الفور بند ہونا چاہیے، تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے، بین الاقوامی برادری کو اس پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے، وہ اس سے غافل نہیں رہ سکتے'۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو تشویش ہے کہ حماس نے راکٹ فائر کیے لیکن نہتے فلسطینیوں پر جو اسٹن گرینیڈ فائر کیے گئے، کس قانون کے تحت اس کی اجازت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ترک وزیرخارجہ سے گزشتہ رات بات ہوئی ، فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم کو گزشتہ رات اعتماد میں لیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بھی اس معاملے پر مؤقف متوقع ہے، پاکستان فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے، مسجد میں عبادت کرنیوالے نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔
دورہ سعودی عرب پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب غیر معمولی نوعیت کا تھا، سعودی حکام کی دعوت پر وزیراعظم نے 3 روزہ دورہ کیا، پاک سعودی تعلقات پہلے بھی عمدہ تھے اب تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے، سیاسی، معاشی اورثقافتی پہلوؤں کو فروغ دینے پر دورہ سعودی عرب میں بات ہوئی۔پاکستان کی خواہش کے مطابق ایران اور سعودی تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، سفیروں سے متعلق شکایات پر تحقیقات کے ساتھ اصلاحات بھی کر رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے چیلنجز ہیں جن میں ایک بیروزگاری بھی ہے، ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب میں مزید نوکریاں کرنے والوں کی مانگ ہوگی، ضروری نہیں کہ مزدوروں کی ہی ضرورت ہو، وائٹ کالر نوکریاں بھی پاکستانیوں کو ملیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ سے طے پایا کہ عید کے بعد سعودی عرب کا وفد پاکستان آئے گا، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی میری دعوت قبول کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل آرمی چیف افغانستان میں تھے، اہم ملاقاتیں ہوئیں، کل کی نشست کے بعد خطے میں امن کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں، کابل میں سکول پر حملہ افسوسناک ہے، پاکستان نے بھرپور مذمت کی، ہم افغانوں کے خیرخواہ ہیں، خوشحال اور خودمختار افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان میں امن سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا، افغانستان میں امن طالبان اور افغان حکومت کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیرکے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ بات ہوئی، پاکستان نے کشمیر پر اپنا موقف سعودی عرب کے سامنے رکھا، آج بھارت کے اندر ایک بہت بڑا طبقہ مودی سرکار کے خلاف کھڑا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں لوگ آواز اٹھا رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو ہوا وہ غلط ہوا۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو سفارتخانوں سےمتعلق کچھ شکایات ملی ، وزیراعظم کانوٹس لینا درست ہے اورانھوں نے اس کا نوٹس لیا ، میں نے تمام سفرا کو جمع کرکے ان کو بہتری کیلئےاعتماد میں لیاگیا اور سیکریٹری خارجہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے ، سفارتخانوں میں بہترسہولتوں کیلئے تجاویز وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 8 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 4 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 8 hours ago

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 2 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 9 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 9 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 5 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 9 hours ago

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 8 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 hours ago