جی این این سوشل

پاکستان

فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے: شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نماز میں فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، 20 فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے: شہباز شریف
فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے: شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفیر احمد رافعی کے پاس عوام کے جذبات کے اظہار کے لیے حاضر ہوا ہوں، فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ، اسلحہ و بارود استعمال کیا گیا، رمضان کے ماہ میں عبادت کرتے نہتے مسلمانوں پر بلاجواز حملہ کیا گیا، یہ جارحیت اور ظلم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے مزید شہادتیں ہوئیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے آرہے ہیں، برس ہابرس سے ارض فلسطین

خون میں نہائی ہوئی ہے، دنیا دیکھ رہی ہے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی انتہائی قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب فلسطینی سفیر احمد رافعی نے شہباز شریف کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے صدر نے آپ کا اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطینی سفیر نے بتایا کہ صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ پاکستان عوام کے شکر گزار ہیں، آپ کی آمد اسلامی اخوت و بھائی چارے کے جذبے کا مظہر ہے، پاکستان کی عوام کی حمایت فلسطینیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکیہ کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کا فیصلہ

ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے مختلف جنوبی افریقہ کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کافیصلہ کیاہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیڈن  نے انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ریٹنو مرسودی   کے ساتھ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف  عالمی عدالت انصاف مقدمے میں شمولیت کریں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ اکانومی دستاویزکی تیاری کے بعدوہ عالمی عدالت انصاف میںسرکاری طورپر شمولیت کاحلف نامہ جمع کرائیںگے جس کامقصد اس سیاسی فیصلے پرعملدرآمدکراناہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ نے کہاکہ ان کاملک ہرصورت میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll