پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی طرف سے گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے پر انڈین وکیل کی آئی سی سی کو شکایت
محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے، انڈین وکیل ونیت جندل


انڈین وکیل نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے میچ میں گراؤنڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو شکایت درک کروا دی۔
انڈین وکیل ونیت جندل کی درخواست میں لکھا ہے کہ محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے۔محمد رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے۔ محمد رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے۔
وکیل کے مطابق اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں۔
’آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ آئی سی سی نے کہا کہ یہ انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
what about @iMRizwanPak when he do “Namaz” during on going Cricket match? That is against ICC rules. & against the spirit of Cricket.
— Adv.Vineet Jindal (@vineetJindal19) October 14, 2023
Now complaint has been filed by @vineetJindal19 with ICC & BCCI seeking strict action on Rizwan. #MohammadRizwan #Zainababbas #Vineetjindal… https://t.co/XCP73lflKy
درخواست میں مزید لکھا گیا کہ اس سے قبل 2021 میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی، کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔
انڈین وکیل نے آئی سی سی کو درخواست میں لکھا کہ لہذا، پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسی انڈین وکیل نے انڈیا میں کوریج کے لیے جانے والی آئی سی سی پینل کی پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا اور اسے اپنی فتح قرار دیا تھا۔
بھارتی وکیل نے الزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور انڈیا کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں اور سوشل میڈیا تبصروں کو زینب عباس سے منسوب کرکے ان کا تبصرہ قرار دیا تھا۔
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 16 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 19 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 13 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 17 گھنٹے قبل






