جج ابوالحسنات کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے سیل کی توسیع کی،ذرائع


اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل میں 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک توسیع کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج سے گھرکے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل فراہم کرنے کی مزید 2 درخواستیں کیں۔
دوران سماعت جج نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہم کرنے کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔ جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر کو ہر صورت میں فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے 23 اکتوبر سے بھی آگے لے جایا جائے گا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 20 hours ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 20 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 21 hours ago


