نئی دہلی: بھارت میں طبّی عملے نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطروں کی جگہ ہینڈ سینیٹائزر کے قطرے پلا دیئے ، بچوں کی حالت بگڑنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع یواتمل کے ایک گاؤں میں انتہائی سنگین لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا جہاں 12 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے بجائے سینیٹائزر پلا دیا گیا۔ضلعی عہدیدار کے مطابق ایک بچے کی طبیعت بگڑنے کے بعد معلوم ہوا کہ غلطی سے سینیٹائرز پلا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد تمام بچوں کو ضلع کے سرکاری اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے۔لاپروائی کے واقعے پر ایک ڈاکٹر سمیت تین ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دو روز قبل بھارت میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پولیو ایک عام وائرس ہے جو چھوٹے بچوں کے اعصاب کو متاثر کرسکتا ہے جس کی وجہ سے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ اس کا کوئی علاج موجود نہیں ہے تاہم ویکسینیشن کے باعث اس کے انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے۔گزشتہ تین سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے سال 2014 میں بھارت کو پولیو فری ملک قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے بھارت میں طبی شعبے میں لاپروائی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران مہاراشٹر ریاست اور ممبئی کے ہسپتالوں سے بھی سنگین غفلت کی خبریں آئی تھیں جن میں مرنے والے افراد کے ورثا کو کسی اور کی میت حوالے کرنا، مردہ افراد ہسپتال میں پڑے رہنا اور چوہوں کی موجودگی وغیرہ جیسی شکایات میڈیا کی سرخیاں بنی تھیں۔
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل

گلوکار ساحر علی بگا کا گانا ’’مستانی‘‘ مقبول ہو گیا
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- 19 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- 19 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- ایک دن قبل

ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکا: تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہو گئی
- ایک دن قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- 21 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمیشن نے ہری پور ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات کوبے بنیاد قرار دے دیا
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کی ملاقات، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

آئی سی آر سی اور میڈیا ان لیمیٹڈ کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ 'ہیومینیٹیرین رپورٹنگ' ورکشاپ کا انعقاد
- 2 دن قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل








