Advertisement
پاکستان

نگران حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

نگران وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی خواہش پر سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود کی اپنی رہائشگاہ پرملاقات

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 17th 2023, 10:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران حکومت کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ

نگران حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا گیا، نگران وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی خواہش پر سینئر مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود کی اپنی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع کے اہتمام اور وسیع قومی مفاہمت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے ساتھ قومی سطح پر ہم آہنگی اور مفاہمت کے فروغ کے امکانات، اہمیت اور ضرورت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

ملاقات کے بعد شفقت محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انتخابات کی افادیت ان کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کی مرہونِ منت ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں ماحول اور مساوی مواقع کی فراہمی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بلاشبہ برابری کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے مواقع نہیں مل رہے، تحریک انصاف کو آئین و قانون کی روشنی میں انتخابی مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں، جبکہ دیگر جماعتوں کو ملک بھر میں جلسے جلوسوں کی کھلی آزادی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نہایت ناہموار ماحول میں منعقد کروائے گئے خلافِ قاعدہ انتخابات عوامی سطح پر ساکھ اور قبولیت سے محروم رہیں گے، فیئر ٹرائل اور انصاف تک مکمل رسائی کو بھی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے ہدف کے حصول میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

شفقت محمود کے مطابق قومی سطح پر مفاہمت کے فروغ کا گہرا انحصار دستور کی بالادستی اور جمہوریت کے بقاء و تسلسل پر ہے اور یہ قومی مفاہمت تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیرممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف دستور کے سائے میں انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

Advertisement
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 14 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • ایک دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 دن قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • ایک دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 3 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 14 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • ایک دن قبل
Advertisement