پاکستانی ٹیم کوالیفائر میں کمبوڈیا کو ہوم میچ میں شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی


پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت حاصل کر لی ہے۔
پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کمبوڈیا کیخلاف فیفا ورلڈ کپ 2024ء کوالیفائر میچ جیت لیا۔ پاکستان نے کوالیفائر میں کمبوڈیا کو ہوم میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا ۔
میچ کا واحد گول پاکستان کی جانب سے ہارون حامد نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کاکہنا تھاکہ کھیلوں میں سیاست کا عمل دخل ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔ آج کھیل اور فٹ بال کی فتح ہوئی ہے، فٹ بال عوام کا کھیل ہے، پاکستان میں فٹ بال کو بہت مقبولیت حاصل ہے، بدقسمتی سے سیاسی کلچر بہت خراب ہوا ہے، سیاست میں عزت اور احترام ختم ہوگیا، سیاست کھیل میں بھی آگئی ہے۔ عمدہ کھیل پرکمبوڈیا کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، فٹ بال میں کامیابی پرسب لوگ خوش ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کاکہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ہم فیفا کوالیفائر کا میچ جیتے ہیں ۔ہمارے بچوں کے پاس ہر سپرٹ ہے۔میں سب سے گزارش کروں گا فٹ بال کو سپورٹ کریں یہی ہمارا فیوچر ہے۔ہر کوئی ڈاکٹر یا انجینئر نہیں بنے گا کچھ نوجوان کھیلوں میں ملک کا نام روش کریں گے۔
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 14 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 14 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- ایک دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 14 گھنٹے قبل






