Advertisement
پاکستان

فلسطینی عوام کو پاکستان قوم کی مکمل سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 17th 2023, 11:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلسطینی عوام کو پاکستان  قوم کی مکمل سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں منعقدہ 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

فورم نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل دی جانے والی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ہر قسم کے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم کو خطے کی صورتِ حال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فورم نے غزہ-اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے‘۔

کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’حکومت پاکستان کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے کئے گئے اقدامات کو پاکستانی عوام کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی‘۔

فورم نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ’پاک فوج ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کرنے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی‘۔

آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ مافیاز اور کارٹیلز کے خلاف کارروائیوں کو آنے والے دنوں میں مزید تقویت دی جائے گی تاکہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلائی جاسکے‘۔

کانفرنس کے شرکاء نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک ملک بدر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عزم کیا۔

آرمی چیف نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپورٹیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

Advertisement
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف

پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف

  • a day ago
ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا

  • a day ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

  • 3 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ

79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی

  • a day ago
شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ

  • 3 days ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

  • a day ago
غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

  • a day ago
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار

  • a day ago
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

  • a day ago
انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری

  • 3 days ago
قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

  • 3 days ago
Advertisement