اسلام آباد: ملک میں مسلسل تقریباً تین ماہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آخر کار کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور مثبت کیسز کی شرح اور کیسز کی تعداد، دونوں میں کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید104افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار210ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار438 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ 22 ہزار 117 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 125افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 251 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 645 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 392 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3310افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 236مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار 560جبکہ اموات کی تعداد683تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 407افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 056ہوچکی ہے جبکہ 476افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5544فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 17 ہزار009مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 7 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 8 گھنٹے قبل

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 7 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 8 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 6 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 5 گھنٹے قبل











