Advertisement

موٹر وے پشاور ٹول پلازہ حادثے میں زخمی اہلکار دم توڑ گیا

موٹر وے پشاور ٹول پلازے پر گاڑی کی ٹکر سے خیبر پختونخوا پولیس کا زخمی اہلکار دم توڑ گیا.

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 12th 2021, 2:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج رہنے والے موٹر وے پولیس اہلکارعدیل  نے چھ مئی کو ٹول پلازے پر مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی ۔

ڈرائیور نے گاڑی اہلکار پر چڑھا دی تھی۔ عدیل  کومہ کی حالت میں تھا۔ عدیل پر گاڑی چڑھانے والا ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے پشاور آرہی تھی۔ پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے والے ڈرائیور کو چمکنی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم جنید کی عمر 26 سال ہے، جبکہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ملزم کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ موٹر وے پولیس کنٹرول سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق متذکرہ گاڑی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے جا رہی تھی جس کو مردان میں روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ناکامی پر وائرلیس کے ذریعے پشاور انٹرچینج کو اطلاع دی گئی جہاں روکنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔

Advertisement
Advertisement