Advertisement
پاکستان

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

وزیرِ اعظم کمیونسٹ پارٹی کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن کے سیکرٹری لی شی سے بھی ملاقات کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 18 2023، 1:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

بیجنگ: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم(بی آر ایف) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور چین و پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم بی آر ایف کے اعلی ٰسطح کے فورم(اوپن عالمی معیشت میں روابط) میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم اپنی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کریں گے جہاں پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیرِ اعظم کمیونسٹ پارٹی کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن کے سیکرٹری لی شی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement