نویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 56 لیگ میچز کھیلے جائیں گے


میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن (کل)جمعرات سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 19 اکتوبر سے شروع ہوکر 2 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔2023-24 کے سیزن میں پہلی بار خواتین کی بگ بیش لیگ کے لیے 3 ستمبر 2023 کو پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیا ن نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز ہوں گے ۔
ڈبلیو بی بی ایل کے نویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 56 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں ایک میچ ایلیمینٹراور ایک میچ چیلنجر اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 7 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 7 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 7 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- a day ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- a day ago






