Advertisement

جنگی جرائم ، غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید

طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 18 2023، 2:04 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنگی جرائم ، غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور  پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔

اسرائیل کے فضائی حملے میں ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، حملے کے بعد ہرطرف و چیخ و پکار سنائی دیتی رہی، حملے میں شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، نشانہ بننے والے ہسپتال میں ہزاروں شہری علاج معالجے اور پناہ لینے کیلئے موجود تھے، قابض فوج نے اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو  نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

Advertisement
Advertisement