واپڈا پن بجلی کی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا ، ترجمان واپڈا
پہلی سہ ماہی میں واپڈا نے نیشنل گرڈ کو 15ارب 2لاکھ یونٹ بجلی فراہم کی گئی


اسلام آباد: واپڈا پن بجلی گھروں نےرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نیشنل گرڈ کو 15 ارب 2لاکھ یونٹ پن بجلی فراہم کی ہے، جو پچھلے سال اسی عرصہ کے دوران پیدا ہونے والی پن بجلی کے مقابلے میں ایک ارب 78کروڑ 80 لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔ ترجمان واپڈاکی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اِس اضافی پن بجلی کی پیداوار سے قومی خزانے کو تقریباً 50 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، اگر پن بجلی کی اِس اضافی پیداوار کے برابر درآمدی فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنا پڑتی، تو قومی خزانہ کو تقریباً 50 ارب روپے مزید خرچ کرنا پڑتے۔
مذکورہ سہ ماہی کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے عوامل میں پانی کی بہتر صورتِحال، واپڈا پن بجلی گھروں کے موثر آپریشن اور دیکھ بھال کے علاوہ رواں سال اگست میں نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار کا دوبارہ آغاز شامل ہیں۔
مالی سال24 ۔2023 میں جولائی سے ستمبر تک واپڈا پن بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو 6839.27ملین یونٹس، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ سے 2859.67ملین یونٹس، غازی بروتھا سے 2229.24ملین یونٹس،منگلا سے 1113.45ملین یونٹس،نیلم جہلم سے 707.62ملین یونٹس، وارسک سے 317.66ملین یونٹس اور چشمہ ہائیڈل پاور سٹیشن سے 270.27ملین یونٹس بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی گئی، جبکہ واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے مجموعی طور پر 664.97ملین یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔پن بجلی پاکستان میں دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کے مقابلے میں سستی ترین اورماحول دوست بجلی ہے۔
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 11 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 10 گھنٹے قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل



