ہمارے سیکڑوں فلسطینی بھائیوں کی شہادت پر ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، پروڈکشن ٹیم

.jpg&w=3840&q=75)
غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کی جانب سے کیا جانے والا وحشیانہ حملہ اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولوش عثمان کی نئی قسط نشر نہیں کی گئی۔
کورولوش عثمان کے 5 ویں سیزن کا کچھ دن قبل آغاز ہوا اور گزشتہ شب سیریز کی 133 ویں قسط نشر ہونا تھی جسے روک دیا گیا اور اس کے بجائے 132 ویں قسط دوبارہ دکھائی گئی۔اس حوالے سے کورولوش عثمان کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بتائی اور آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کی۔
View this post on Instagram
پوسٹ میں لکھا گیا 'غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کے حملے میں ہمارے سیکڑوں فلسطینی بھائیوں کی شہادت پر ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اسی وجہ سے سیریز عثمان کے 5ویں سیزن کی نئی قسط نشر نہیں کی جائے گی۔
اس کے علاوہ کورولوش عثمان کی ٹیم نے اپنی پوسٹ میں اسرائیلی بمباری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور فلسطینی عوام، بچوں اور خواتین کی شہادت پر شدید مذمت بھی کی۔

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 10 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل



