Advertisement

چین کے صدر شی اور مصری وزیراعظم کی بیجنگ میں ملاقات

مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے چین مصر کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، چینی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 19th 2023, 8:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین کے صدر شی اور مصری وزیراعظم کی بیجنگ میں ملاقات

چین کے صدر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے کے لیے چین مصر کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل حماس تصادم کے سائے پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

چینی صدر شی نے اس امر کا اظہار مصری وزیر اعظم کے ساتھ بیجنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے مصر کو  برکس میں شامل ہونے پر اسے مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی مصر کے نئے آئیڈیاز برکس کے لیے مفید ہوں گے۔

صدر شی نے مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی اور کہا ان کا ملک قاہرہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کو تیار ہے جس کے نتیجے میں دنیا میں مزید استحکام آئے گا اور بے یقینی میں کمی آئے گی۔ 

چینی رہنما کا کہنا تھا کہ چین اور مصر اچھے دوست ہیں اور باہمی طور پر مشترکہ اہداف رکھتے ہیں، اس وقت عالمی اور علاقائی سطح پیچیدہ صورت حال اور تبدیلیوں کا دور ہے۔ دنیا تیزی سے ایسی تبدیلی کو اپنے تجربے میں لا رہی ہے جو ایک صدی تک نہیں دیکھی گئی تھی۔ چین مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بھی تیار ہے تاکہ دنیا میں انصاف لایا جاسکے اور ترقی پذیر ملکوں کے مفادات کا بھی تحفظ ہو سکے۔ 

واضح رہے جب سے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان تصادم کی فضا میں شدت آئی ہے مصر نے زیادہ تر وقت کے لیے غزہ کے ساتھ اپنی سرحد بند رکھی ہے۔ اسی سرحد کے راستے رفح راہداری سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جایا جا سکتا ہے تاہم قاہرہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پائیدار راستہ دے گا۔

Advertisement
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 19 hours ago
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 15 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 16 hours ago
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 18 hours ago
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 19 hours ago
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 16 hours ago
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 19 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 15 hours ago
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 13 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 12 hours ago
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 18 hours ago
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 17 hours ago
Advertisement