سی پیک منصوبے کے باعث ملک بھر میں وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمیاں پیدا ہوئیں،سی پیک حکام
پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبہ کے ذریعے ملک بھر میں زیر تعمیر خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے


اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے کے باعث ملک بھر میں وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمیاں پیدا ہوئیں، چین کی حکومت کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی)کے باعث پاکستان علاقائی اقتصادی سرگرمیوں میں اہم فریق بن گیا ہے۔
سی پیک حکام نے’’ اے پی پی‘‘کو بتایا کہ اس منصوبے سے نہ صرف تجارت کے ذریعے اربوں ڈالر کی آمدن ہوگی بلکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، پاور جنریشن، ٹرانسپورٹیشن، ریلویز، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں منصوبوں کے علاوہ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
حکام کے مطابق سی پیک کے اہم منصوبوں میں پاکستان اور چین کے مشترکہ منصوبہ کے ذریعے ملک بھر میں زیر تعمیر خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے۔ اس منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی دیگر ممالک نے بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر تعمیری کام زور و شور سے جاری ہے، ان منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی ممالک سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پورے ملک میںخصوصی اقتصادی زون بنائے جا رہے ہیں ان زونز کا بنیادی مقصد چینی صنعت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ،سی پیک کا مقصد ملک کو معاشی اور تجارتی محاذوں پر پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے کے علاوہ ملک کو دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 6 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 9 گھنٹے قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل





