آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف نے مشق میں 14 ممالک کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا،آرمی چیف نے جاری فضائی مشق انڈس شیلڈ 2023 کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کےساتھ ترکیہ،آذربائیجان اور ہنگری کی فضائی افواج کے سربراہوں نے بھی 14 ملکی مشقوں کا مظاہرہ دیکھا،ائیربیس آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف نے مشق میں 14 ممالک کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جدید فضائی جنگ کے پس منظر میں فضائی مشق مستقبل میں عسکری تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ#GNN #NewsUpdates #BrekingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/BSqF4KdWH2
— GNN (@gnnhdofficial) October 19, 2023
مسلسل ارتقا عمل سے گزرنے والی فضائی جنگ کے حوالے سے آرمی چیف نے کثیر ملکی مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا،آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلینس کو بھی سراہا،آرمی چیف نے ائیر چیف کی ہمہ جہت قیادت کو سراہا جن کے عزم مصمم کی بدولت خطے کی سب سے بڑی مشقوں کا انعقاد ممکن ہوا،ہمہ وقت ارتقا پذیر فضائی جنگ کے پس منظر میں آرمی چیف نے ائیر چیف کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ،آئی ایس پی آر کے مطابق سائبر،مصنوعی ذہانت، آئی ٹی،خلا اور خصوصی اختراعات جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حصول کیلئے آرمی چیف نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 6 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 hours ago



