Advertisement
پاکستان

ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں:وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر مئی 13 2021، 4:24 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ " میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں،  ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں   عالمی شہرت یافتہ  امریکی ماہر لسانیات، فلسفی، مؤرخ اور سیاسی مصنف نوم چومسکی کا  قول بھی  شیئر کیا ہے جو غزہ کے مظلوموں کے لیے لکھا گیا تھا۔ اس قول  میں چومسکی نے کہاکہ   ’تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درخت جلا دو، میرا گھر تباہ کرو، میرا کام چوری کرو، میرے والد کو قید کرو، میری ماں کو قتل کردو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہم سب کو بھوکا رکھو ، ہم سب کو ذلیل کرو لیکن اگر میں اس کے بدلے ایک راکٹ گِرا دوں تو میں قصووار ہوں۔‘

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، وحشیانہ بمباری میں  بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ  عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔  حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ  نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔

Advertisement
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 11 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • a day ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 7 hours ago
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • a day ago
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • a day ago
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • a day ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 13 hours ago
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 13 days ago
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 13 days ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 11 hours ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • a day ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • a day ago
Advertisement