جی این این سوشل

کھیل

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگادیا

لندن : عالمی شہرت یافتہ باکسنگ چیمپیئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے  اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگادیا
عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگادیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر عامر خان نے فلسطین میں  اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔  اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے  جس میں اُن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر  فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے۔انہوں نے  اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ’فلسطین کو آزاد کرو۔  بھی استعمال کیا  ہے ۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے،  بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، وحشیانہ بمباری میں  بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ  عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔

 حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ  نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔

تجارت

ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بھی 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 مئی کو ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار  روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان اور جاپان کے درمیان  تیسرا میچ کل  کھیلا جائے گا

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں بروز منگل تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم جاپان،ملائیشیا کی ٹیم نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیم جنوبی کوریا سے نبرد آزما ہو گی،

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ (کل) منگل کو جاپان کے خلاف کھیلے گی،

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی،گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے مات دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں منگل کو دوسرا میچ کینیڈا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ میزبان ملائیشیا اور نیوزی لینڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچوا ں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ 11مئی کو ہوگا

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل معطل کر دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی

امریکا نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل معطل کر دی تھی۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام نے اسرائیلی حکومت کے اندر شدید تشویش پیدا کردی ہے  فروری 2024 میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل سے اس بات کی گارنٹی فراہم کرنے کو کہا تھا کہ غزہ میں بین الاقوامی قانون کے مطابق امریکی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، تل ابیب نے مارچ میں ضمانتیں فراہم کی تھیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ اسرائیل رفح پر حملہ کرے گا، رفح میں غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے آکر 11 لاکھ کے قریب افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ایک بیان میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ تناؤ کا عندیہ دیا تھا، منگل کو نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج ہر حال میں رفح پر زمینی حملہ کرے گی، یہ خیال کہ ہم جنگ کو اس کے تمام اہداف حاصل کرنے سے پہلے روک دیں گے ناقابل تصور ہے۔

ہاد رہے کہ امریکہ کی قیادت میں بہت سے بین الاقوامی اور امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ بیشتر مغربی ملکوں نے رفح پر ممکنہ حملے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے بارہا کہا ہے کہ رفح کے لوگوں کے لیے پناہ لینے کے لیے پوری پٹی میں کوئی بھی محفوظ جگہ موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جانے تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کے نتیجے  میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر34ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،  شہید ہونیوالوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll