زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 31 پیسے سستا
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی


کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 31 پیسے مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 13 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 31 پیسے سستا ہوکر 278.50 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی آئی تھی۔جس کے بعد ڈالر کا ریٹ 280.29 روپے سے 278.81 روپے پر آگیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago







